سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد

ریاض:سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصدہے۔اردو نیوز کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی مجموعی آبادی میں سعودی شہری 55.6 فیصد ہیں جبکہ غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردوں کا تناسب 62.1 فیصد جبکہ خواتین 37.9 فیصد ہیں۔ عمر کے حوالے سے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 74.7 فیصد 15 سے 65 سال کے درمیان ہیں جبکہ 14 سال اور اس سے کم عمر افراد کی شرح 22.5 فیصد ہے، معمرافراد جن کی عمر 65 یا اس سے زائد ہے ان کا تناسب 2.8 فیصد ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے