سرحد پار سے بلوچستان میں داخل ہونے والے فتنہ الخواراج کے 47 دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت۔۔ لاشیں کئی روز تک پہاڑوں میں پڑی رہیں۔ 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد ان کی لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے افغانستان بھیج دیا گیا۔۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سر زمین کا پاکستان کے خلاف استعمال جاری ہے۔۔ سرحد پار سے بلوچستان میں داخل ہونے والے 47 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے۔۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 اور9 اگست کو فتنہ الخوارج کے درجنوں دہشت گردوں نے پاکستان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی ۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔۔ مارے گئے زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے جن کی لاشیں افغانستان کی طرف ہی گریں تاہم 15 دن بعد بھی ان دہشت گردوں کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا اور وہیں گلتی سڑتی رہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔۔
فتنہ الہندوستان کے47دہشت گردوں کی لاشیں افغان حکام کے حوالے کر دی گئیں
