جنوبی خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آگئے۔۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے نئے کیسزکی تصدیق کردی
پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے ہے۔۔رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہو گئی۔۔
نشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔۔ کم رسائی یا ویکسین سے انکار والے علاقوں میں بچوں کو پولیو کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔۔ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلیٰ معیار کی مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔۔
ایمرجنسی سینٹر کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم یکم ستمبر سے، جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں 15 ستمبر سے شروع ہوگی۔۔
99 مخصوص اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔
