بھارتی آبی جارحیت سے زیرِ آب کرتارپور گوردوارہ میں نکاسی آب اور صفائی کا عمل مکمل

نارووال:بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے سے 10 سے 12 فٹ تک پانی گوردوارہ میں داخل ہو گیا تھا، جس سے نہ صرف عمارت متاثر ہوئی بلکہ زائرین اور عملہ بھی محصور ہو کر رہ گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے دربار کے تمام حصوں، خصوصاً جنم استھان، درشن ڈیوڑی، لنگر ہال اور دیگر مقامات کو مکمل صاف کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع نارووال کے مختلف علاقوں میں بھارت کی طرف سے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی، جس سے شہری و دیہی علاقوں سمیت گوردوارہ دربار صاحب بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے