لداخ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادت پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ، لداخ میں بھارتی فورسز کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کو شہید کرنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں،بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔

شفقت علی کا کہنا تھا کہ یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ن ے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس مقبوضہ خطے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والے رویے کی ایک اور مثال ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے