غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری،صیہونی طیاروں نے دو رہائشی عمارتیں تباہ کردیں،صبح سے اب تک مزید 92 فلسطینی شہید ہوگئے،2 صحافی بھی شامل،اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد دو سو باون تک پہنچ گئی،شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 926 ہوگئی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کےمطابق بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے خوراک کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔ خان یونس اور دیر البلح میں ایک بار پھر شدید قحط کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کےمظلوم عوام کیلئےامداد لیکریونانی جزیرے کریٹ سے روانہ ہو گیا،لوگوں کی بڑی تعداد نےقافلےکو الوداع کہاگلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستان سمیت چوالیس ممالک کے سماجی تنظیموں کے کارکن موجود ہیں،جو فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لیکر آرہے ہیں۔