شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2025: اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2025: اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور – سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک لاہور میں جاری 9ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2025 کے فائنلز مکمل ہوگئے۔ ایونٹ میں شاندار مقابلوں کے بعد اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے معروف انٹرنیشنل اسٹار اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوبکر طلحہ اور احمد نائل قریشی کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔

سینئرز 55 پلس ڈبلز فائنل میں رشید ملک (تمغہ امتیاز) اور عارف فیروز کی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خرم امتیاز اور فرقان الدین کو 7-5، 6-2 سے مات دی۔

مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ایم شعیب نے سخت مقابلے کے بعد عقیل خان کو 3-6، 6-3، 7-5 سے ہرایا، جبکہ مزمل مرتضیٰ کو اپنے بھائی مدثر مرتضیٰ کے خلاف واک اوور ملا۔

لیڈیز سنگلز فائنل میں عشنا سہیل نے مہق کھوکر کو 6-4، 6-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
اسی طرح سینئرز 70 پلس ڈبلز فائنل میں اسد نیاز اور خاں خرم نے وقار نسار اور کرسٹوفر کو 6-1، 7-5 سے مات دی۔

گرلز انڈر 12 کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں خدیجہ خلیل نے زینہ عبداللہ کو 4-0، 4-0 سے ہرایا جبکہ ایمن ریحان نے ایمان شہباز کو 4-0، 5-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے