سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی 53 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4018 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب 158 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 192 روپے پرپہنچ گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے