دبئی – دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے، ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کئی اسٹریٹجک منصوبے منظور کیے گئے۔
-
ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کر دی گئی۔
-
ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا۔
-
اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
-
کرکٹ ویڈیو گیمز کے کمرشل حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حاصل ہونے والے فنڈز انفراسٹرکچر میں بہتری اور کرکٹ کی عالمی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔
تاہم اجلاس کے بعد چند بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے کہا کہ یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے تاکہ خطے میں کرکٹ تعلقات بہتر بنائے جا سکیں۔”
آئی سی سی کے مطابق 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگی، جہاں مینز اور ویمن دونوں ایونٹس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یہ فیصلہ کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر مزید فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

