شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

احمد الشرع

واشنگٹن – شام کی عبوری حکومت کے صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق احمد الشرع واشنگٹن ڈی سی پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی، اور شام میں جاری سیاسی عمل پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ریاض میں پہلی بار ملاقات کی تھی، جس میں شام کی تعمیرِ نو اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے