Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

آسٹریلوی وزیر اعظم کی ہیرو احمد الاحمد سے ہسپتال میں ملاقات، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دے دیا

دسمبر 16, 2025

سڈنی بیچ حملہ: ہلاک حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق، بھارتی میڈیا کا اعتراف، فالس فلیگ بیانیہ بے نقاب

دسمبر 16, 2025

سپر انٹیلی جنس انسانیت کے لیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے: مائیکروسافٹ میں اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان

دسمبر 16, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • آسٹریلوی وزیر اعظم کی ہیرو احمد الاحمد سے ہسپتال میں ملاقات، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دے دیا
  • سڈنی بیچ حملہ: ہلاک حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق، بھارتی میڈیا کا اعتراف، فالس فلیگ بیانیہ بے نقاب
  • سپر انٹیلی جنس انسانیت کے لیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے: مائیکروسافٹ میں اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان
  • صدر ٹرمپ نے فینٹانل کو ’’کیمیائی ہتھیار‘‘ قرار دینے والے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے، امریکی فوج کو وینزویلا میں وسیع کارروائیوں کے اختیارات مل گئے
  • غزہ سٹیبلائزیشن فورس پہلے ہی فعال ہے، مزید ممالک کو شامل کیا جائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی فوج کا تین بحری جہازوں پر حملے میں 8 افراد ہلاک
  • ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کے برابر ہو گیا
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»خصوصی افراد کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت ہماری ترجیح ہے: صدر مملکت، وزیراعظم
پاکستان

خصوصی افراد کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت ہماری ترجیح ہے: صدر مملکت، وزیراعظم

EditorBy Editorدسمبر 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔0 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت ہماری ترجیح ہے،حکومت خصوصی افراد کی معاشرے میں ہر سطح اور ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق و وقار کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں، خصوصی افراد کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت ہماری ترجیح ہے، خصوصی افراد کے لئے رسائی، تعلیم اور صحت کے اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفکیشن اور سماجی تحفظ میں آسانی کو موثر بنا رہے ہیں، خصوصی افراد کیلئے بہتر روزگار اور نقل و حرکت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ معاشرہ وہی جہاں ہر فرد کو یکساں سہولتیں حاصل ہوں، خصوصی افراد کی راہ میں حائل جسمانی سماجی اور رویّوں پر مبنی رکاوٹیں دور کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، خصوصی افراد کی شناخت کا احترام کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تعلیم، کاروبار اور ترقی میں خصوصی افراد کی شرکت قومی مستقبل کیلئے اہم ہے، خصوصی افراد ہماری اجتماعی قوت اور استقامت کا حصہ ہیں، ایسا پاکستان قائم کریں جو ہر فرد کے لئے قابلِ رسائی اور شمولیت کا حامل ہو۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خصوصی افراد کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا قومی ترقی کیلئے نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال یہ عالمی دن "خصوصی افراد کی معاشرے میں شمولیت اور سماجی ترقی   کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مساوی شمولیت کی ضمانت دیتا ہے، خصوصی افراد ہمارے معاشرے کی سماجی، معاشرتی اور ثقافتی اساس کا کلیدی حصہ ہیں، کسی بھی طرح کی جسمانی کمی انسانی ذہنی صلاحیتوں اور حقوق کی نفی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی پس منظر میں وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی افراد کے حقوق کے ایکٹ ایسے افراد کو ہر طرح کا ضروری قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں، مزید یہ ایکٹ خصوصی افراد کے اندراج اور ان کی معاونت، امداد اور دیگر مؤثر خدمات سر انجام دینے کیلئے بھی بنیاد فراہم کرتے ہیں، خصوصی افراد کے حقوق کی کونسل، سی آر پی ڈی بھی حقوق کی نگرانی اور حکومتی پالیسی اقدامات کو مضبوط کرنے میں بہت فعال طریقے سے کام کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اقدامات میں ہر 15 دن بعد طبی معائنہ، خصوصی افراد کیلئے معذوری کا سرٹیفیکیٹ، ان کیلئے سہولتی آلات، ہنر مندی میں اضافہ کے انتظامات، استعداد کار بڑھانے کی تربیت، ملازمتوں میں مخصوص کوٹہ، کام کی جگہ تک باآسانی رسائی کیلئے اقدامات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پالیسی اور وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خصوصی کاوشیں کی ہیں تاکہ خصوصی افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی زندگی میں ہر طرح کی شمولیت یقینی ہو تاہم اس طبقے کی بھرپور نمائندگی اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ابھی مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب تک اٹھائے گئے اقدامات میں خصوصی افراد کے حقوق کی کونسل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق بھی خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور مضبوطی کیلئے بڑی تندہی سے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت ہی معاشرتی نظام کی افادیت اور مؤثر کارکردگی کا امتحان ہے اور یہ ہمیں نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی یاد دہانی بھی کرواتی ہے، تمام شہریوں بالخصوص کمزور اور خصوصی استعداد کے حامل طبقات کے بنیادی شہری حقوق کا تخفظ اور مساوی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ آج اس دن کے موقع پر عوام، صوبائی حکومتوں، متعلقہ نجی اداروں، سول سوسائٹی، اساتذہ اور معاشرے کے تمام سرکردہ افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیے مل کر ایسے پاکستان کی طرف پیش قدمی کریں جس میں خصوصی افراد اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک دوستانہ ہمدردانہ ماحول میں معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خصوصی افراد کے حقوق کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے اور حکومت ان کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے، اس ضمن میں تمام ضروری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ خصوصی افراد کیلئے ہمدردانہ، دوستانہ اور معاون معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امتیازی سلوک سے پاک اور سماجی عدم مساوات سے قطع نظر تمام شہریوں کی صحت اور عزت و وقار کے تحفظ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہونا چاہیے، آئیے آج کے دن تجدید عہد کریں کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے سے زیادہ باہمی تعاون سے مؤثر اقدامات کریں گے تاکہ ہم اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پورا اتر سکیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرات کا سامنا ہے: دفترخارجہ

دسمبر 16, 2025

ڈگری تنازع کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے اعتراضات مسترد کر دیئے

دسمبر 16, 2025

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کرگئے

دسمبر 16, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

آسٹریلوی وزیر اعظم کی ہیرو احمد الاحمد سے ہسپتال میں ملاقات، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دے دیا

دسمبر 16, 20252

سڈنی بیچ حملہ: ہلاک حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق، بھارتی میڈیا کا اعتراف، فالس فلیگ بیانیہ بے نقاب

دسمبر 16, 20251

سپر انٹیلی جنس انسانیت کے لیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے: مائیکروسافٹ میں اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان

دسمبر 16, 20251

صدر ٹرمپ نے فینٹانل کو ’’کیمیائی ہتھیار‘‘ قرار دینے والے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے، امریکی فوج کو وینزویلا میں وسیع کارروائیوں کے اختیارات مل گئے

دسمبر 16, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025759

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025759

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025635

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024523

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025461
Don't Miss
دنیا

آسٹریلوی وزیر اعظم کی ہیرو احمد الاحمد سے ہسپتال میں ملاقات، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دے دیا

By Editorدسمبر 16, 20252

سڈنی — آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد…

سڈنی بیچ حملہ: ہلاک حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق، بھارتی میڈیا کا اعتراف، فالس فلیگ بیانیہ بے نقاب

دسمبر 16, 2025

سپر انٹیلی جنس انسانیت کے لیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے: مائیکروسافٹ میں اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان

دسمبر 16, 2025

صدر ٹرمپ نے فینٹانل کو ’’کیمیائی ہتھیار‘‘ قرار دینے والے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے، امریکی فوج کو وینزویلا میں وسیع کارروائیوں کے اختیارات مل گئے

دسمبر 16, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

آسٹریلوی وزیر اعظم کی ہیرو احمد الاحمد سے ہسپتال میں ملاقات، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دے دیا

دسمبر 16, 2025

سڈنی بیچ حملہ: ہلاک حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق، بھارتی میڈیا کا اعتراف، فالس فلیگ بیانیہ بے نقاب

دسمبر 16, 2025

سپر انٹیلی جنس انسانیت کے لیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے: مائیکروسافٹ میں اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان

دسمبر 16, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025759

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025635

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024523

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.