بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بیرون ملک دہشتگرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کئے گئے جبکہ ساتھ ہی کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیزکرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں، کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کے خلاف کارروائی ہوگی، یہ کارروائی دہشت گردوں کیخلاف صوبائی ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے