شام کے شہر حمص کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، کم ازکم تین افراد شہید درجنوں زخمی

Explosion at mosque during Friday prayers in Homs, Syria, kills at least three, injures dozens

دمشق — شام کے صوبہ حمص میں علوی اکثریتی محلے کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک مقامی اہلکار کے مطابق دھماکا جمعہ کے روز پیش آیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ سرکاری میڈیا نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ پر تفتیش جاری ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ دھماکا خودکش حملے یا مسجد میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، تاہم حتمی وجوہات جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے