Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں، محی الدین وانی
  • عراق: کرکوک میں بم دھماکا، بریگیڈیئر جنرل اور فوجی جاں بحق
  • پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکیلئےکیس 21 اکتوبرکوسماعت کیلئےمقرر
  • کراچی: جناح ہسپتال میں ریبیز کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ
  • لاہور: کاہنہ میں والد کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
Demo
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی، قانونی کارروائی کی تجویز
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی، قانونی کارروائی کی تجویز

EditorBy Editorدسمبر 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی کے معاملے پر اسپیکر کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے ہلڑ بازی میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز دے دی، کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ میں تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےساتھ آنے والے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر مشتمل تھی، اپوزیشن ارکان کی جانب سے دی گئی لسٹ میں شناختی کارڈ نمبر، تصاویر، گاڑیوں کے نمبر میں سے کچھ نہیں تھا، ناکافی لسٹ کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مطیع اللّٰہ نام شخص نے جھوٹ بول کر خود کو ایم پی اے ظاہر کر کے اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی، صوبائی وزیر کے پی مینا خان نے بھی اس بات کی تصدیق بھی کی کہ مطیع اللّٰہ ایم پی اے نہیں۔ مطیع اللّٰہ برکی کو باہر جانے کا کہنے پر انہوں نے اسمبلی سیکیورٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اپوزیشن نے یقین دہانی کرائی کہ شناخت کے لئے دو پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر رہیں گے، جو نہ ہو سکا، اسمبلی سیکیورٹی نے سب کو تحمل سے شناخت کی گزارش کی جس پر قافلے نے گالم گلوچ اور دھکم پیل کی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے موقع پر موجود اسمبلی سکیورٹی کے بیانات بھی قلم بند کئے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

اکتوبر 14, 2026

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان

اکتوبر 14, 2026

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکیلئےکیس 21 اکتوبرکوسماعت کیلئےمقرر

اکتوبر 14, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Routine News

 Nunc elementum sagittis eleifend. Cras non sem malesuada, gravida quam vitae, lobortis ipsum. Nunc aliquet lobortis dui at aliquet. Donec a luctus turpis. Pellentesque aliquam leo et elit finibus iaculis. Curabitur dolor tortor, facilisis nec pharetra congue, euismod non ante. Nunc tristique facilisis arcu ut sagittis. Mauris malesuada est nulla. Nullam volutpat convallis elit.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.