مل کر کام کر کے ہی قیمتی پتھروں کی برآمدات سے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے : وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں قیمتی پتھروں اورمعدنیات کے فروغ سے متعلق اجلاس  ہوا جس دوران  وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مل کرکام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھا ملک میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ مل کر کام کر کے ہی قیمتی پتھروں کی برآمدات سے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کیلئے عالمی شہرت یافتہ متعلقہ ماہرین کی خدمات لی جائیں ۔ اسلام آباد میں سینٹر اگست 2027 تک مکمل کریں ۔ جیم اسٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کئےجائیں اور ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے ۔

اجلاس کے شرکا کو جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ ۔ بتایا گیا کہ نئی جیم اسٹون پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کیلئے چار سیشنزکئے گئے ۔ اسلام آباد میں جیم اسٹون سینٹر کیلئے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ۔ وہاں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ جیم اسٹون کے حوالے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے