پاکستان میں آج ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نےکی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہےکہ یکم ربیع الاول 15اگست بروز ہفتہ کو ہوگی جب کہ 12ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی
