ایران کے حملوں کے بعد دبئی و ابوظہبی چھوڑنے والے امیر افراد ریاض پہنچنے لگے

Rich people leaving Dubai and Abu Dhabi after Iran attacks start arriving in Riyadh

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مسلسل حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث دبئی اور ابوظہبی سے خطے کے امیر ترین افراد، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے ایگزیکٹوز بڑے پیمانے پر ریاض منتقل ہو رہے ہیں۔

ریاض کا ہوائی اڈہ ان چند فعال ہوائی اڈوں میں سے ایک بن گیا ہے جو اب بھی خطے میں پروازوں کے لیے کھلا ہے۔ امیر افراد اپنے خاندانوں کے ہمراہ گاڑیوں کے ذریعے ریاض پہنچ رہے ہیں، جبکہ دبئی سے آنے والے ایگزیکٹوز ریاض سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے یورپی ممالک کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاض سے یورپی ممالک کے لیے پرائیوٹ طیارے کی بکنگ تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ہو گئی ہے، جو خطے میں کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے