ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،روس

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں۔ مذاکرات کیلئے ماحول اور فضا سازگار بنانے میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہمیں امید ہے کہ آخرکار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ خطے میں امن کیلئے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں اور ایرانی حکام سےرابطے  میں ہیں۔ مواصلاتی چینلز کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ روس ایران سے افزودہ یورینیم وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے