قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں، کھیلوں کی دنیا سوگوار

National cyclist Natalia Khan passes away, sports world in mourning

پاکستان کی قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس پر ملک بھر کی کھیلوں کی برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور حال ہی میں ان کی سرجری بھی کی گئی تھی، تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔

نتالیہ خان نہ صرف سائیکلنگ بلکہ روئنگ کے میدان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی تھیں اور ایک باصلاحیت کھلاڑی کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ ان کی اچانک وفات کو قومی کھیلوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

سید اظہر علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فیڈریشن کے تمام اراکین اس افسوسناک خبر پر رنجیدہ ہیں اور مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے بھی نتالیہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے