فیفا سیریز: پاکستان ویمن ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست، کارکردگی قابلِ تعریف قرار

FIFA Series: Pakistan Women's Team Defeated 2-0 by Ivory Coast, Performance Declared Commendable

فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ ویمن ٹیم کے خلاف 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ مقابلہ الاسانے اوٹارا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف دو گول اسکور کیے۔

پاکستانی ٹیم نے دفاعی لحاظ سے اچھی کارکردگی دکھائی اور مضبوط حریف کو مزید گول کرنے سے روکے رکھا، تاہم عالمی سطح پر تجربے کی کمی کے باعث ٹیم اپنے ملنے والے مواقع کو گول میں تبدیل نہ کر سکی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق شکست کے باوجود قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، خاص طور پر کائلہ صدیقی، اسرا خان اور زیانہ جیوراج نے شاندار کھیل پیش کر کے مداحوں کو متاثر کیا۔

واضح رہے کہ فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ترکس اینڈ کائکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ایک اور میچ میں موریطانیہ ویمن ٹیم کے خلاف 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ سیریز پاکستان ویمن ٹیم کے لیے عالمی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع ہے، اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی مستقبل کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے