وزیراعظم شہبازشریف امن مشن پر تین روزہ غیرملکی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف امن مشن پر تین روزہ غیرملکی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

انطالیہ ایئرپورٹ پرترکیہ کےاعلی حکام نےوزیراعظم اورپاکستانی وفد کو الوداع کیا،وزیر اعظم شہبازشریف کا تین روزہ دورہ سعودی عرب،قطراورترکیہ کےدوروں پرمشتمل تھا،اس دوران وزیراعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سےملاقاتیں کیں،انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار نےاپنےبیان میں کہاوزیراعظم کےسعودی عرب اورقطرکےدورےنتیجہ خیز رہے،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئےبامقصدمذاکرات ہوئے،انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم اورترک صدررجب طیب اردوا ن کی ملاقات ہوئی،انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی سفارتی پلیٹ فارم  بن چکا ہے،ترکیہ حکومت اور عوام کی مہمان نوازی اوربہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے