آبنائے ہرمز میں بھارتی بحری جہازوں کو روکنے اور فائرنگ کے واقعے کے بعد New Delhi میں ایرانی سفیر کو طلب کر لیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے سفیر کو پیش کیے گئے احتجاجی نوٹ میں واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی تیل بردار و تجارتی جہازوں پر حملے کی وضاحت طلب کی۔
یاد رہے کہ Islamic Revolutionary Guard Corps نے Strait of Hormuz میں دو بھارتی آئل ٹینکرز کو گزرنے سے روک دیا تھا، جبکہ انہیں واپس موڑنے کے لیے ایرانی گن بوٹس کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ ان ٹینکرز پر تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔
اس پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس نوعیت کے واقعات عالمی توانائی کی ترسیل اور سمندری تجارت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر سفارتی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
