Pakistan Cricket Board نے معاہدے کی خلاف ورزی پر سری لنکن کرکٹر Dasun Shanaka پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
بورڈ کے مطابق Pakistan Super League کے سیزن 11 میں Lahore Qalandars کی نمائندگی کرنے والے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں انہیں آئندہ سیزن (پی ایس ایل 12) میں شرکت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لیگ کے قواعد و ضوابط کی پاسداری اور ٹورنامنٹ کے معیار کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اسی لیے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب داسن شناکا نے اپنے بیان میں فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے شائقین، کرکٹ کمیونٹی اور بالخصوص لاہور قلندرز کے مداحوں سے معذرت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور ان کے اقدام سے مایوسی پیدا ہوئی، جس پر وہ دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دستبرداری کے وقت ان کا کسی اور لیگ میں شرکت کا ارادہ نہیں تھا۔
شناکا نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کر کے شائقین کا اعتماد بحال کر سکیں گے۔
