وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے ملک کیلئے نہایت عمدہ کردار ادا کیا: نوازشریف

صدرن لیگ نوازشریف نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پوری لیڈر شپ آپ کے شانہ بشانہ ہے،ن لیگ سے زیادہ گلگت بلتستان کو اور کوئی نہیں جانتا،ن لیگ کی گلگت بلتستان کی خدمت اپنی مثال آپ ہے،شہباز شریف کا گلگت بلتستان کیلئے جذبہ میری طرح ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ موٹروے بنانا کوئی احسان نہیں،عوام کی ضرورت ہے،لواری ٹنل چترل کو خیبرپختونخوا سے ملاتی ہے، یقین ہے شہباز شریف بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے،مقامی قیادت بھی ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لے،سکردو،گلگت بلتستان میں دنیا بھر سے سیاح آنا چاہتے ہیں،بجٹ لوگوں کی جیبوں میں نہیں جانا چاہیے،گراؤنڈ پر استعمال ہونا چاہیے،ہم نے صرف باتیں نہیں کیں،کام کر کے دکھایا۔

نوازشریف نے کہا کہ سیاسی اور دفاعی میدان میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا، 1998کے بعد آج سبز پاسپورٹ کی عزت ہے،وزیراعظم،نائب وزیراعظم،فیلڈمارشل نے ملک کیلئے نہایت عمدہ کردار ادا کیا،اللہ تعالیٰ پاکستان کو عزت دے رہا ہے، مرکز اور پنجاب دونوں ترقی کے میدان میں بڑھ چڑھ کر آگے ہیں،باقی صوبے بھی پنجاب کی تقلید کریں،مسلم لیگ ن عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کوشش کریں گے، گلگت بلتستان بھی پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح عزیزہے، 15سال سے خیبرپختونخوا میں ایک حکومت ہے، کے پی حکومت بتائے وہاں کے عوام کو سکھ کا سانس ملا؟۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے