امریکا میں اہم پیش رفت کے تحت وزیر بحریہ John C. Phelan کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان سے فوری استعفیٰ طلب کیے جانے کی وجہ تاحال واضح نہیں کی گئی۔
امریکی حکام کے مطابق Hung Cao کو قائم مقام سیکریٹری بحریہ مقرر کر دیا گیا ہے، جو عبوری طور پر اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور خصوصاً Strait of Hormuz سے متعلق صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی عسکری قیادت میں تبدیلیاں دیکھی گئی تھیں، جب وزیر دفاع Pete Hegseth نے مبینہ طور پر آرمی چیف آف اسٹاف Randy George کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔
یاد رہے کہ جان فیلن کو 2024 میں صدر Donald Trump نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ اس وقت ان کی تقرری پر تنقید بھی کی گئی تھی، کیونکہ ناقدین کے مطابق انہیں بحریہ، فوجی امور یا قومی سلامتی پالیسی سے متعلق خاطر خواہ تجربہ حاصل نہیں تھا۔
