راوں سال سرکاری اسکیم کے تحت 50 ہزار سے زائد خواتین فریضہ حج ادا کریں گی،سب سے زیادہ تعداد کا تعلق کراچی ریجن سے ہے،سما نے تفصیلات حاصل کرلیں۔
سما کو موصول تفصیلات کےمطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم میں 43.5 فیصد خواتین شامل ہیں، ،سب سے زیادہ 13869 خواتین عازمین کا تعلق کراچی ریجن سے ہے،دوسرے نمبر پر لاہور ریجن سے 13619 خواتین حج ادا کریں گی،اسلام آباد ریجن کی 11573 خواتین سرکاری اسکیم کے تحت حج کریں گی۔
اس کےعلاوہ ملتان سے 4264 اور پشاور ریجن سے 3331 خواتین عازمین حج شامل ہیں،سیالکوٹ سے 2412 خواتین سرکاری اسکیم پر ادائیگی حج کیلئے جائیں گی،کوئٹہ ریجن سے 709 خواتین حج پر جائیں گی،شرح 17.3 فیصد ہے،سب سے کم سکھر ریجن سے 337 خواتین فریضہ حج کیلئے جائیں گی،ملک بھر سے 65182 مرد عازمین حج بھی حجاز مقدس روانہ ہوں گی،رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 19 ہزار ہے۔
