پاکستان کادورہ نہایت سود مند رہا، دیکھناہےکہ امریکا سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یانہیں: ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ  پاکستان کا دورہ نہایت  سود مند رہا ہے۔

اسلام آباد  سے مسقط پہنچےکے بعد ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نےکہا کہ  ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنےکے لیے قابل عمل فریم ورک کے حوالے سے مؤقف پیش کیا، اب یہ دیکھنا  ہےکہ آیا  امریکا واقعی سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔

 ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہم اپنے خطے میں امن بحال کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ  اور  برادرانہ کوششوں کو  انتہائی قدر کی نگاہ  سے دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے