کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 268 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1174 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 497 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 24 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 906 روپے مالیت کے 35 کروڑ 72 لاکھ 98 ہزار 248 شئیرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.89 فیصد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 1.71 فیصد کی تیزی آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
