امریکا کے قریبی تعلقات اب برطانیہ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں، برطانوی سفیر کا لیک آڈیو میں دعویٰ

British Ambassador to the United States, Sir Christian Turner

امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں امریکا کے سب سے قریبی تعلقات برطانیہ کے بجائے اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ایک لیک ہونے والی آڈیو میں سامنے آیا، جس میں سفیر نے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات پر کھل کر بات کی۔

سر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ اگرچہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان دفاع، معیشت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے، تاہم بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باعث یہ تعلق اب نئی شکل اختیار کر رہا ہے اور ماضی جیسا نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ اب مکمل طور پر امریکا کے سکیورٹی نظام پر انحصار نہیں کر سکتا اور مغربی اتحادی ممالک کو اپنی ذمہ داریوں اور تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

سفیر کے مطابق اس وقت امریکا کا “خاص تعلق” صرف ایک ملک کے ساتھ ہے اور وہ اسرائیل ہے، جو خطے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کا مرکزی ستون بن چکا ہے۔

دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے ہے اور اسے حکومت کی سرکاری پالیسی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے