شاہ چارلس بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خلاف ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

King Charles is also against Iran acquiring nuclear weapons, Haq claims

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم بھی ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے سخت خلاف ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک سرکاری عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت مشرق وسطیٰ میں اہم پیش رفت کر رہا ہے اور ایک بڑے مخالف کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ہے۔ انہوں نے ایران کا نام لیے بغیر کہا کہ “ہم کبھی بھی اس مخالف کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے” اور اس مؤقف پر شاہ چارلس کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا۔

یہ تقریب وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس کے چار روزہ دورۂ امریکا کے دوسرے دن منعقد ہوئی، جو ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن اور لندن کے درمیان ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری حکمت عملی میں امریکا کا مطلوبہ ساتھ نہیں دے رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے