پینٹاگون کے بڑی اے آئی کمپنیوں سے معاہدے، امریکی فوج کی جدید کاری میں تیزی

پینٹاگون کے بڑی اے آئی کمپنیوں سے معاہدے، امریکی فوج کی جدید کاری میں تیزی

پینٹاگون نے امریکی فوج کو جدید بنانے کے لیے معروف مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاہدے کر لیے ہیں۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع نے مجموعی طور پر 7 بڑی اے آئی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کا مقصد فوجی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے امریکا کی مسلح افواج کو AI پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کریں گے، جس سے جنگ کے مختلف شعبوں میں فیصلہ سازی، نگرانی، اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

حکام کے مطابق اس پیش رفت سے امریکا کو مستقبل کی جنگوں میں "فیصلہ کن برتری” برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، خاص طور پر ایسے ماحول میں جہاں جدید ٹیکنالوجی دفاعی حکمت عملی کا مرکزی عنصر بنتی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف روایتی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا بلکہ سائبر وارفیئر، خودکار نظاموں اور ڈیٹا پر مبنی جنگی حکمت عملیوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، جس سے عالمی سطح پر عسکری توازن پر اثر پڑ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے