باجوڑ میں خوارج کے کرکٹ گراؤنڈ پر حملے میں 3 شہری زخمی

فتنہ الخوارج کے خیبرپختونخوا کی شہری آبادی میں بزدلانہ حملے جاری   ہیں، باجوڑ کے علاقے ماموند میں خوارج کی جانب سے  کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے  حملہ باجوڑ کے علاقے ماموندکی تحصیل شاہی تنگی میں کرکٹ گراؤنڈ پر کیاگیا ، فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں زخمی افراد  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  ۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ  کی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق مارچ اور اپریل 2026کے دوران  افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے مختلف سرحدی علاقوں میں  بالخصوصی ماموند اور سلارزئی میں ماٹر گولے فائر کیے گئے، افغان  طالبان  کی باجوڑ میں سول آبادی  پر فائرنگ سے 9افراد شہید ہوئے جن میں 3خواتین اور 6معصوم بچے شامل ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوار ج نے دانستہ طور پر اس وقت حملہ کیا جب  کرکٹ گراؤنڈ میں  کھیل جاری تھا  ،  فتنہ الخوارج اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور عوام میں خوف و دہشت پھیلانے  کیلئے  کواڈ کاپٹرز کا عام عوام پر استعمال کرتے ہیں جس کے کئی ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں ۔

ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج  نہتے عوام کو اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں کہ وہ سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں ، شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے کی وجہ سے عوام کے اندر فتنہ الخوارج کے لیے نفرت گہری اور شدید ہوتی جا رہی ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے حملوں کا موثر اور بھرپور جواب دیا جا رہاہے ، سیکیورٹی فورسز صرف خوارج اور افغان طالبان کی پوسٹوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر  کو نشانہ بناتی ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے