کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں مسجد کے قریب ہونے والے ہولناک دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 24 ہوگئی۔
کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنزمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن مکمل کر لیا،پولیس لائن میں چھپے آخری دو خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا گیا،سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کے دوران مجموعی طورپر 7 خوارج کو ہلاک کردیا,پاک فوج کے کمانڈوز نے علاقہ کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 8 فتنہ الخواج جہنم واصل کر دیے گئے، ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی نے عمارات کے اہم حصوں کوکلئیر کروایا،آپریشن کےدوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی قمر جوادبھی زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
حکام کےمطابق دہشت گردحملے میں شہید ہونے والوں میں 17 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے،جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
دھماکے کے 8 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائےگئے،زیرعلاج زخمیوں میں6 پولیس اہلکارجبکہ1شہری شامل ہے ،1زخمی کوگزشتہ رات علاج کے بعد فارغ کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے
