عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد تک کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے3 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

امریکی کروڈ آئل 2.98 فیصد کم ہوکر101.94 ڈالرفی بیرل ہوگئی،برینٹ کروڈ آئل 2.02 فیصد کم ہوکر108.17 ڈالر پر ٹریڈ کررہا۔

دوسری جانب امریکا نے ایک تازہ دھمکی میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز ایران کو ٹول فیس نہ دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹول فیس لینے سے آگاہ ہیں،ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے