United States نے قبضے میں لیا گیا ایرانی بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، جسے بعد ازاں Iran کے سپرد کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق “ایم وی توسکا” نامی جہاز اور اس کے 22 رکنی عملے کو Pakistan کے حوالے کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جہاز اور عملے کی ایران واپسی کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عملے کے 6 افراد کو بھی گزشتہ ہفتے خطے کے ایک اور ملک کے ذریعے واپس بھیجا جا چکا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق اس جہاز کو 19 اپریل کو اس وقت تحویل میں لیا گیا تھا جب اس نے امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی۔ یہ ناکہ بندی خاص طور پر Strait of Hormuz اور اطراف کے سمندری راستوں میں نافذ کی گئی تھی، جہاں حالیہ مہینوں میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔
