پی آئی اے نئے مالکان کے حوالے کرنے کی تاریخ سامنے آگئی

پی آئی اے نئے مالکان کے حوالے کرنے کی تاریخ سامنے آگئی۔

حکومت پی آئی اے کی ملکیت رواں ماہ ہی نجی شعبے کو منتقل کردے گی، پی آئی اے عارف حبیب کنسورشیم کو 25 مئی تک حوالے کردی جائے گی۔

نجکاری کمیشن نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے باقی 25 فیصد حصص بھی خرید لئے ہیں۔ پی آئی اے کی منتقلی معاہدے کی سی پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔ نجکاری کمیشن فرسٹ کلوزنگ ڈیٹ کا اعلان کرے گا۔

خط کے مطابق نجکاری کمیشن کو معاہدے کی کنڈیشن پریسڈینٹ پر عمل کرانا ہے، عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کو 180 ارب روپے میں خریدا ہے۔ 55 ارب روپے حکومت کو ملیں گے۔ ارب روپے پی آئی اے میں فریش ایکویٹی کے طور پر ری انویسٹ ہو جائیں گے۔ نئی منیجمنٹ ایک سال تک پی آئی اے کے کسی ملازم کو فارغ نہیں کرسکے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے