Turkey نے دفاعی میدان میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے 6000 کلومیٹر تک مار کرنے والا اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’یلدرم حان‘‘ متعارف کرا دیا ہے، جسے ملکی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جدید میزائل استنبول میں جاری ایک دفاعی نمائش کے دوران پیش کیا گیا، جہاں اسے Turkish Ministry of National Defence کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کا مظہر قرار دیا گیا۔
حکام کے مطابق ’’یلدرم حان‘‘ میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً 25 گنا زیادہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 6000 کلومیٹر دور تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں کی صف میں شامل کرتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے جبکہ اسے چار طاقتور راکٹ انجنز سے لیس کیا گیا ہے، جس کے باعث اس کی کارکردگی اور مار کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اس میزائل کی رونمائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ترکی اپنی دفاعی صنعت کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے اور میزائل ٹیکنالوجی، ڈرونز، فضائی دفاع، ہوابازی اور خلائی پروگرامز میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
