پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ہے ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیرروایتی چیلنجز کیخلاف مستقل جنگی تیاریاں برقرار رکھنے پر زور دیا، ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر زور دیا، نیول چیف نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
فورم نےمئی 2025 کے پاک بھارت تنازع میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، نیول چیف نے تاریخی فتح کو قومی یکجہتی اور غیرمتزلزل عزم کا ثبوت قرار دیا، فورم نے آپریشنل تیاریوں،جاری اقدامات اور آنے والے واقعات کا جامع جائزہ لیا، بحری آپریشنز کی تیاریوں،علاقائی بحری سلامتی کے تقاضوں پر غور کیا گیا
