اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے اور دنیا میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بین الاقوامی سمندری حدود میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اور بحری امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کسی کو سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسحاق ڈار

گفتگو میں پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ سنگاپور کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے