پاکستان نینشل کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ شیر بنگال نیشنل کرکٹ اسڈییم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان کھلاڑی Azan Awais اور Abdullah Fazal نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے، جسے قومی ٹیم کے مستقبل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
میچ کے آغاز میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جب Mahmudul Hasan Joy 8 رنز بنا کر Shaheen Shah Afridi کا شکار بنے۔
اس کے بعد دوسری وکٹ 37 رنز پر گری، جب Shadman Islam کو 13 رنز پر Hasan Ali نے آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ Babar Azam گھٹنے کی انجری کے باعث اس میچ میں قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے Sylhet میں شروع ہوگا۔
