ایران کے“بلا اشتعال حملے” کے جواب میں دفاعی کارروائی کی ہے، امریکی افواج

US forces took defensive action in response to Iran's "unprovoked attack"

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے کیے گئے “بلا اشتعال حملے” کے جواب میں دفاعی کارروائی کی ہے۔

امریکی سینٹ کام کے بیان کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائیرز Strait of Hormuz سے گزرتے ہوئے Gulf of Oman کی جانب سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ایرانی افواج نے میزائلوں، ڈرونز اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کا کوئی جہاز یا عسکری اثاثہ حملے میں متاثر نہیں ہوا جبکہ امریکی افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خطرے کو ختم کیا اور ان ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں سے حملے کیے گئے تھے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی حملوں میں ایران کی میزائل اور ڈرون لانچنگ تنصیبات، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انٹیلی جنس اور سرویلنس انفرااسٹرکچر کو بھی ہدف بنایا گیا۔

امریکی فوجی کمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ واشنگٹن خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، تاہم امریکی افواج اور مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران پہلے ہی امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی ایرانی ساحلی علاقوں پر حملوں کا الزام عائد کر چکا ہے، جس کے بعد خلیجی خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے