شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری،بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

شکارپور میں میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری،بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شکارپور کےعلاقے میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دولہا اور دلہن سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا،جہاں بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے گاڑی بےقابو ہوکر سڑک کنارےکھائی میں جا گری،حادثے کےفوری بعد علاقےمیں کہرام مچ گیاجبکہ مقامی افراد اور ریسکیو پولیس کی مدد سے جیکب آباد شکارپور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا

باراتیوں کی بس بلوچستان کےشہراوستہ محمدسےجیکب آباد کےگاٶں میرپور بَرڑوجارہی تھی کہ شکارپور کے میاں گوٹھ کے لنک روڈ پر حادثہ پیش آیا،حادثےمیں جاں بحق افرادکی شناخت حضور بخش چنو،نبی بخش چنو، مرید چنو اور ایک بچےسمیت 5 افراد کے طور پر ہوئی ہے،جبکہ زخمیوں میں حبیب اللہ سمیت متعدد افرادزیرِعلاج ہیں،بعض زخمیوں حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جس کےباعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے