امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے زیرِ زمین جوہری ذخائر کے قریب جانے والوں کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خلائی نگرانی نظام ایرانی یورینیم مراکز پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف اپنے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں جبکہ باقی اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور اس کی فوجی و دفاعی صلاحیتیں متاثر ہو چکی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا اس مرحلے پر کارروائیاں روک دے تو ایران کو دوبارہ اپنی صلاحیتیں بحال کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں، تاہم ابھی امریکی مقاصد مکمل نہیں ہوئے۔
