ریسکیو ذرائع کے مطابق شریف آباد میں دیوار گرنے سے 28 سالہ نوجوان عثمان ، توت کلے میں دکان کا شٹر گرنے سے 17 سالہ اسامہ جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب منصب پل کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے بچے سمیت 4 افراد اورگدر ساولڈھیر میں دیوار گرنے سے 10 سالہ بچی حبیبہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہاتھیان میں دیوار گرنے کے واقعے میں 45 سالہ شفیق زخمی ہوا،ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ افراد کو ایم ایم سی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے
