صنم جاوید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت بگڑگئی، اسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت بگڑگئی۔

صنم جاوید کے شوہر کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو انکھ اورمعدے میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا۔ بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جارہیں۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو پہلے جیل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ حالت زیادہ بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ صنم جاوید کا جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں علاج معالجہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا ہوئی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے