وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

موجودہ مالی سال کی پہلے 9 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال پاکستان کو بیرون ملک سے 6 ارب 59 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ ملا۔ پاکستان کو جولائی سے مارچ ایک ہزار 828 ارب روپے کے مساوی نیا قرضہ ملا جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 332 ارب روپے زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف سے ملنے والے 3  ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے نئے ڈیپازٹس اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالرکے نئے ڈیپازٹس دیئے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 254 ارب روپے کی ادھار تیل کی سہولت دی۔

پاکستان کو 9 ماہ کے دوران 28 ارب روپے سے زیادہ کی گرانٹ ملی، اس عرصے کے دوران نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ہزار 156 ارب روپے ملے۔ مختلف منصوبوں کیلئے 699 ارب روپے سے زائد قرضہ حاصل کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 5.37 ارب ڈالر حاصل ہوئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے