حکومت کا پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے ملک کے 17 لاکھ پنشنرز کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ نادرا کے تیار کردہ نظام کی مدد سے اب پنشرز کی بائیومیٹرک اور چہرے کی شناخت سے زندہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک  نے تمام بینکوں کو نادرا سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پنشنرز کی تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ اور چہرہ شناسی استعمال ہو گی، ’’پروف آف لائف ‘‘ کے لیے پنشنرز کو ایپ کی سہولت دینے کا پلان ہے، پنشنرز کے لیے ایپ بیسڈ پروف آف لائف نظام لانے پر کام جاری ہے،شفافیت کیلئے نادرا کی ای سہولت ایپ سے پنشن تصدیق ممکن ہو گی۔

ان کا کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نادرا سے انٹیگریشن کی ہدایت کر دی، پنشن کی ادائیگی سے پہلے نادرا ریکارڈ سے اہلیت چیک ہو گی،بینک پنشن ادائیگی جاری رکھیں گے،صرف تصدیق کا نظام ڈیجیٹل ہو گا، وزیراعظم آفس کی ہدایات پر پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے