ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

ایوان صدر  میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر  مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں خودکش حملہ آور کا حملہ ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کو ایوان صدر میں ستارہ شجاعت سے نوازا ، ایوارڈ شہید کی والدہ  نے وصول کیا، شہید  لیاقت کے اہلخانہ کو سرکاری پروٹوکول میں ایوان صدر لایا گیا ۔کرکٹر شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا

تفصیلات کے مطابق جمہوریت کیلئے گرانقدر خدمات پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز  سے نوازا گیا ، نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کا ایوارڈ ان کے صاحبزادے نوابزادہ افتخار احمد خان نے وصول کیا، ادب اور خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان الحق صدیقی مرحوم کو نشان امتیازکے ایوارڈ سے نوازا گیا، مرحوم عرفان صدیقی کاایوارڈ ان کے صاحبزادے عمران خاور صدیقی نے وصول کیا۔

ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاالحق قاسمی کو نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا جسےعطاالحق قاسمی کے صاحبزادے محمد یاسر پیرزادہ نے وصول کیا ۔ غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کو شجاعت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ، دفاع وطن میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شاہ ولی خان کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔

گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اےایس آئی اعجاز خان شہید ، سب انسپکٹرلائق زادہ شہید کو ، وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو ہلال شجاعت سےنوازا گیا ۔ کانسٹیبل محمد اعجاز شہید کو بے مثال بہادری پر ہلال شجاعت سے نوازا گیا ۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا، انہیں توانائی کے شعبے میں کامیاب اصلاحات پر ایوارڈ دیا گیا، بحرین کے سفارتکار محمدابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔

گراں قدر خدمات پر مشیر نجکاری محمد علی کو ، خدمات عامہ کے شعبے میں اہم کارکردگی پر معظم جاہ انصاری ،  انجینئرجمال الدین احمد کو انجینئرنگ اور الیکٹرسٹی کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر مرزا رضوان بیگ کو ہلال  امتیاز سے نواز اگیا۔

محمد یوسف خان کو خلائی سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں ، معروف زرعی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر امیر محمد، پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق کو تعلیمی شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے اور ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اصغرندیم سید کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔

ادب کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر زہرہ ماجد علی ، کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر صاحبزادہ شاہدخان آفریدی،  کوہ پیماکاشف شہروز ، گھڑ سوار کے شعبے میں ملک عطا محمد خان مرحوم ، سینئر صحافی احتشام الحق ، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں عزیز الدین بولانی، تاج حیدر مرحوم کو خدمات عامہ کے شعبے میں ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے