منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا

پولیس کے مطابق چوتھا مقدمہ سال 2024 میں تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ ملزمہ صابراں بی بی کے خلاف درج کیا گیا، جس سے 20 گرام کوکین برآمد ہونے کا ذکر متن میں موجود ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ نے دورانِ تفتیش بیان دیا کہ اس نے یہ منشیات کراچی میں انمول عرف پنکی سے حاصل کی تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں بھی انمول عرف پنکی کو اشتہاری قرار نہیں دیا گیا، جبکہ ملزمہ کا اس کیس میں سی آر او ریکارڈ بھی تیار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے سے متعلق مزید قانونی اور تفتیشی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے