بیرون ملک جانیوالوں کیلئے خوشخبری،ملک میں پہلی بار کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں کردیا گیا

وزارت داخلہ کا ڈیجیٹل گورننس کی جانب بڑا قدم،پہلی بار ملک بھر کے شہریوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام یکساں کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اب شہریوں کوالگ الگ صوبوں کےبجائےصرف نیشنل پولیس بیورو سےہی سرٹیفکیٹ لیناپڑےگا، پہلی بار الگ الگ صوبائی نظام ختم کرکے کریکٹرسرٹیفکیٹ کاقومی نظام فعال کردیاگیا،چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کیا گیا ہے۔

نیشنل پولیس بیورومیں پاکستانیوں کامرکزی ریکارڈ محفوظ ہے، اب ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک جگہ سےجاری ہوگا،شہری گھربیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے، پولیس ویریفکیشن کے پیچیدہ عمل کو تیزاورمرکزی نظام سے منسلک کیا گیا ہے،ملک بھر کا پولیس ریکارڈ پہلی بار ایک ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے